تمام صوبائی و مرکزی محکمہ جات کو ایسے خطوط پر استوار کیا جائے کہ نہ صرف حکومتی گورننس بہتر ہو بلکہ تمام ادارے کرپشن فری اور میرٹ پر کام کرتے نظر آئیں

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 357

مالی اصلاحات کی اہمیت

ٹیکسوں کا ایسا متوازن اور منصفانہ نظام تشکیل دیا جائے کہ ٹیکس ریونیو میں ہر سال کم از کم 20 فیصد اضافہ کے ساتھ حکومتی آمدنی ہر 5 سال بعد ڈبل ہو جائے۔ قومی آمدنی جمع کرنے کا پاکستان کا پوٹینشل 16 ہزار ارب روپے جبکہ ہم 6 ہزار ارب سالانہ حاصل کرتے ہیں جبکہ ہمارا سالانہ خرچ 9 ہزار ارب روپے ہے۔ آمدنی کو فوری طور پر ایک دو سالوں میں دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔

آئینی اصلاحات

آئین پاکستان کی اٹھارویں ترمیم کو متوازن کیا جائے تاکہ مرکز اور صوبے مضبوط اور مستحکم انداز میں کام کر سکیں۔

تعلیمی نظام کی بہتری

تعلیمی نظام کو آزاد قوم کے شایان شان بنانے، اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق تشکیل دینے، معیار تعلیم بلند کرنے، زرعی، فنی، ٹیکنیکل مہارتوں اور پروفیشنل تعلیم پر زور دینے، اعلیٰ اخلاقی قدروں کے حامل انسان پیدا کرنے اور اساتذہ کے عزت و وقار میں اضافہ کے لیے نظام تعلیم میں مثبت تبدیلیاں لائی جائیں۔

پولیس اصلاحات

پولیس آرڈر 2002ء کو بحال کرتے ہوئے پولیس کو عوام دوست بنانے، محکمہ پولیس کو سیاسی دست برد اور مداخلت سے محفوظ بنانے اور بذریعہ سٹی پولیس نظام قائم کرکے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اصلاحات کی جائیں۔

اداروں کی اصلاحات

تمام صوبائی و مرکزی محکمہ جات کو ایسے خطوط پر استوار کیا جائے کہ نہ صرف حکومتی گورننس بہتر ہو بلکہ ہمارے تمام ادارے کرپشن فری اور میرٹ پر کام کرتے ہوئے نظر آئیں۔

عدالتی نظام میں بہتری

ہمارا عدالتی نظام بوسیدہ، مہنگا تر، کرپشن زدہ اور Delayed Justice کے زمرے میں شمار ہوتا ہے۔ اسے کم خرچ، سپیڈی اور کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ہماری بار کونسلوں، عدلیہ کے سربراہان اور حکومتی لاء منسٹریوں کو سرجوڑ اور مل بیٹھ کر عدالتی نظام کی ری سٹرکچرنگ کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

آبادی کنٹرول کے اقدامات

بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور چین کی طرز پر ہمیں پاکستان میں آبادی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سیاسی نظام کی تبدیلی کی ضرورت

پاکستان میں گزشتہ 77 سالوں کے دوران پارلیمانی نظام ناکام ہو چکا ہے۔ یہ کرپٹ، بلیک میلنگ اور عدم استحکام کا نظام ثابت ہوا ہے لہٰذا ہمارے سیاسی نظام کو پارلیمانی سے صدارتی نظام میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور اگر غربت ختم کرنی ہے تو اسلامک اکنامک سسٹم اور چین کا غربت مکاؤ پروگرام دونوں پر قومی ڈائیلاگ ضروری ہے۔

عوام کی اپیل

پاکستانی قوم اور اس کے فہمیدہ اہلِ علم و فن اور ہنر مند طبقات سے میری اپیل یہ ہے کہ پاکستان آج اپنی تاریخ کے 76 سال مکمل ہونے پر جس افسوسناک اور شرمناک صورتحال سے دوچار ہے اس میں عوام الناس کا کوئی قصور نہیں سوائے اس کے کہ وہ آزمائے ہوئے جمہوری و فوجی حکمرانوں کو بار بار آزماتے آئے ہیں اور انہی خاندانوں کو گزشتہ 50 سال 1970ء کے بعد سے برابر حکمرانی کے مواقع عطاکئے ہیں۔ حکمران خاندانوں نے اپنی نسلوں تک کو ارب پتی، کھرب پتی بنا لیا ہے۔ غریب عوام اور وطن عزیز کو اس حد تک نچوڑ کر کنگال اور بدحال کر دیا ہے کہ انہیں روٹی پورا ہونے اور ملک کے دیوالیہ ہونے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ ہماری حکومتیں اور ادارے پاکستانیوں کا بیرونِ ملک سرمایہ واپس لانے میں ناکام ہو ئے ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہر سال لاکھوں کی تعداد میں بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...