مری میں بارش کا سلسلہ جاری، سڑکیں پھسلن کا شکار، سیاحوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری
میری میں بارش کا سلسلہ جاری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مری میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو گئیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس مری نے شہریوں اور سیاحوں کے لیے خصوصی سفری ایڈوائزری جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس، حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ
ڈرائیونگ میں احتیاط کی ہدایت
چیف ٹریفک آفیسر مری عمران رزاق کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران ڈرائیونگ میں انتہائی احتیاط برتی جائے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاڑی چلاتے ہوئے رفتار کم رکھیں اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دسویں جماعت کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
ڈرائیورز کے لیے تجاویز
ایڈوائزری کے مطابق ڈرائیورز گاڑیوں کے وائپرز اور ہیڈ لائٹس کا درست استعمال یقینی بنائیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ پھسلن والی سڑکوں پر اوورٹیکنگ سے مکمل اجتناب کرنے اور پہاڑی علاقوں میں موڑ کاٹتے وقت خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے دو وار کیے اور وہی کاری نکلے۔۔۔
سفر سے قبل کی جانچ پڑتال
مزید کہا گیا ہے کہ سفر سے قبل گاڑی کے ٹائروں، بریکس اور وائپرز کی مکمل جانچ پڑتال کریں جبکہ دھند یا شدید بارش کی صورت میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے۔سٹی ٹریفک پولیس مری نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری ٹریفک ہیلپ لائن پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔
حفاظتی تدابیر کا عمل درآمد
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس مری نے کہا ہے کہ ان ہدایات پر عمل کر کے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔








