آپریشن ” غضب للحق” میں اب تک کتنے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان مارے گئے ۔۔؟ وزیراطلاعات عطا ءتارڑ نے تفصیلات جاری کر دیں
وفاقی وزیراطلاعات کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات عطا ءتارڑ نے آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات، 10,500 ورک ویزوں پر اتفاق
آپریشن کے نتائج
عطاء تارڑ کے مطابق آپریشن ’’غضب للحق‘‘ میں اب تک 796 فتنہ الخوارج اور افغان طالبان مارے گئے اور 1043 زخمی ہوئے۔ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی 286 چوکیوں کو تباہ کیا اور 44 پر قبضہ کرلیا، متعدد ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہریتھک روشن اور بیٹوں کے دلکش ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
فضائی کارروائیوں کا اثر
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ 2 اور 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے حملے کی کوشش کی لیکن فورسز نے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا۔
جانی نقصان
وفاقی وزیراطلاعات عطا ءتارڑ کا کہنا تھاکہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، 37 ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔








