وزیرخارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور

مشرق وسطیٰ کشیدگی پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو میں تازہ ترین علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ٹرانس جینڈر کو خواتین کی کیٹگری سے نکال دیا، ویمن میچز میں حصہ لینے پر پابندی

کشیدگی میں کمی کی ضرورت

امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون سائیکلسٹ، باڈی بلڈر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آیا

چینی وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی جلد جنگ بندی سے ہی ممکن ہے۔

چین کی مفاہمت کی حمایت

چین نے ہمیشہ عالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے مفاہمت پر زور دیا ہے اور کہا کہ چین ہمیشہ مسائل کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کا حامی رہا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...