اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر اہم پیشرفت
وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور خصوصی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی کے فیز ٹو پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر سے سودا لینے کے لیے جانے والی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
فیز ٹو کی تکمیل کی ڈیڈ لائن
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 مئی تک فیز ٹو پر جاری تمام کام مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں 1979 جیسا انقلاب نہیں آسکتا، جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر کی سی این این سے گفتگو
منصوبے کی تکمیل کی ہدایت
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین قومی امن کمیٹی لاہور ڈویژن پاسٹر آصف احسان کھوکھر اور مفتی سید عاشق حسین کی صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا سے ملاقات
نظام کی اپ گریڈیشن
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔ پولیسنگ، ٹریفک اور شہری سہولیات کے نظام کو انٹیگریٹ کیا جائے گا۔ کیپٹل سمارٹ سٹی میں ٹریفک مینجمنٹ سے کرائم کنٹرول کا جدید سسٹم ہوگا، اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب ہوں، مسلمانان عرب ہوں یا پھر ترکی، پاکستان، روس اور چین ہوں، سب کو وقت کے یزید کا ہاتھ روکنے کے لیے آگے بڑھ کر عملی کردار ادا کرنا ہوگا، جاویدلطیف
نئے ڈیزائن کی منظوری
اجلاس میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کے نئے ڈیزائن کی منظوری بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دیور نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر 6 ماہ کی حاملہ بھابھی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش جاری
تفصیلی بریفنگ
آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو سیف سٹی پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ فیز ٹو پر 75 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ کا وہ راز جو ہم بھول گئے۔۔۔آج تصادم صرف سرحدوں پر نہیں خیالات کے میدان میں بھی ہو رہا ہے
شہری تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب جاری ہے، 152 کلو میٹر طویل فائبر آپٹکس کیبل بچھائی جا چکی ہے، فیز ٹو پر 20 مئی تک کام مکمل کر کے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے اعلیٰ حکام
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی جی سیف سٹی ہارون جوئیہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








