نسیم شاہ انجری کی وجہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر
نسیم شاہ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس کلچرل فورم ریاض کے زیرِ اہتمام سندھی کلچرل ڈے کی رنگا رنگ تقریب
نسیم شاہ کی انجری کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔
اس حوالے سے راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہو گئے تھے، انجری کی وجہ سے وہ غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی لہنگا چولی میں تصاویر وائرل لیکن اس کی قیمت کیا نکلی ؟ پاکستانی حیران پریشان
مدت ریکوری اور امیدیں
انتظامیہ نے کہا کہ ٹیم کا میڈیکل سٹاف ان کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے، اُمید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے۔
ٹیم کی حمایت
راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈیز نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔








