عوامی مسائل کے فوری اور بروقت حل کیلیے ڈی سی آفس لاہور میں کھلی کچہری
کھلی کچہری کا انعقاد
لاہور (زین بابو سے) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری اور بروقت حل کے لیے ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 900روپے اضافہ
صدارت کا کردار
کھلی کچہری کی صدارت کلیکٹر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ کریم داد چغتائی نے کی، جنہوں نے موقع پر ہی متعدد درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیردفاع کا علی لاریجانی کو شہیدکرنے کا دعویٰ، ایران کی تردید، سکیورٹی چیف کا پیغام جاری کردیا
شرکاء کی تعداد اور مسائل
تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں مجموعی طور پر 36 شہریوں نے اپنے ریونیو سے متعلق کیسز پیش کیے، جن میں فرد کے اجراء، انتقال، زمینوں کے تنازعات، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر معاملات شامل تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے ہر درخواست گزار کو علیٰحدہ علیٰحدہ سنا گیا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما جیل سے رہا
فوائد اور عوامی رائے
اس موقع پر شہریوں کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوتی ہے بلکہ سرکاری دفاتر کے چکر بھی کم ہو جاتے ہیں۔ کئی درخواست گزاروں نے موقع پر ہی مسائل کے حل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
مستقبل کے اقدامات
کلکٹر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئندہ بھی اس طرح کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔








