آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی مکمل آزادی کو کسی بھی ممکنہ معاہدے کا بنیادی جزو بنایا جائے: یو اے ای

متحدہ عرب امارات کا اہم بیان

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات نے زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی مکمل آزادی کو امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بھی ممکنہ معاہدے کا بنیادی جزو بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سری لنکا، زمبابوے کرکٹ سیریز، سیکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز کے دستے طلب

آبنائے ہرمز کی اہمیت

’’رائٹرز‘‘ کے مطابق اماراتی صدر کے سفارتی مشیر انور گرگاش نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز کو کسی بھی ملک کی جانب سے دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ عالمی معیشت کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔

خطے میں امن اور ایران کے مسائل

’’اے پی پی‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگرچہ امارات خطے میں جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، تاہم ایران کے جوہری پروگرام، میزائل نظام اور ڈرون حملوں جیسے بنیادی مسائل کا حل کیے بغیر محض جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔ ان کے بقول، ان امور کو نظر انداز کرنے والی کسی بھی مفاہمت سے مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...