کیپسٹی چارجز اور روپے کی قدر میں کمی، پاکستان میں 3 سال کے دوران بجلی 155 فیصد مہنگی ہونے کا انکشاف

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں 3 سال کے دوران بجلی 155 فیصد مہنگی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کیپسٹی پیمنٹس اور روپے کی قدر میں کمی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی بل گھروں کے کرائے سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کسی بھی مسجد کو بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی: محکمۂ داخلہ پنجاب

سولر انرجی کی طرف منتقلی

نجی ٹی وی ’’سما‘‘ کے مطابق مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی سولر انرجی سیکٹر پر اسٹڈی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگی بجلی کے باعث صارفین سولر پینلز کی طرف منتقل ہونے پر مجبور ہوئے۔ پاکستان 5 سال میں سولر پینلز کی لیڈنگ مارکیٹس میں شامل ہوگیا ہے، جہاں مزید انسٹالڈ کپیسٹی 35 گیگا واٹ، اور امپورٹس 50 گیگا واٹ سے تجاوز کر گئی ہیں۔ حالانکہ پاکستان میں لاکھوں صارفین اب بھی بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ بجلی کے ترسیلی نظام کو اپ گریڈ کرنے، اسمارٹ میٹرنگ، اور گرڈ آٹومیشن کی سفارش کی گئی ہے۔ مسابقتی کمیشن نے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سائٹ ٹاؤن میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف

سولر کی بڑھتی ہوئی ضرورت

ممکنہ سولر انرجی پاکستان کی موجودہ ضرورت سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان میں سولر کے استعمال اور چین سے سولر پینلز کی درآمد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان گزشتہ 5 سال میں سولر پینلز کی لیڈنگ مارکیٹس میں شامل ہوگیا ہے۔ تاہم، زیادہ تر سولر استعمال غیر دستاویزی ہے، اور غیر معیاری سولر آلات صارفین اور مارکیٹ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات

رپورٹ کے مطابق، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث معیشت کو نقصانات میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے، اور 2050 تک نقصانات جی ڈی پی کے 6 فیصد کے مساوی ہو سکتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ کے تحت محدود بجلی ہی گرڈ سے منسلک ہے۔ آمدن بڑھنے کے ساتھ سولر اپنانے کا رجحان بھی بڑھتا ہے، اور سولر پینلز اور بیٹریز سستی ہونے سے رجحان میں تیزی آئی ہے۔ مہنگی بجلی سے بچنے کے لیے صارفین سولر اپنانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...