مہنگا جیٹ فیول، پی آئی اے نے تمام رعایتیں ختم اور متعدد بین الاقوامی روٹس معطل کرنے کا اعلان کردیا
فضائی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فضائی ایندھن کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے بڑے انتظامی فیصلے کر لیے ہیں، جن میں رعایتوں کا خاتمہ اور متعدد بین الاقوامی روٹس کی معطلی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو رہنما اپنے ساتھ لوگوں کو نہ لایا یا احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ پارٹی سے باہر ہو گا، بشریٰ بی بی کی ہدایت
اہم اجلاس کا انعقاد
اس حوالے سے پی آئی اے میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ممکنہ نقصانات کے سدباب کے لیے منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ اجلاس میں پی آئی اے نے اصولی طور پر تمام ڈسکاؤنٹس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم صرف بچوں اور نوزائیدہ مسافروں کو رعایت بدستور حاصل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں فوری طور پہ اپنے اندرونی سیاسی معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے چاہئیں، نعیم خالد لودھی
پروازوں کی معطلی
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن نے بیجنگ اور کوالالمپور کے لیے اپنی پروازیں بالترتیب 11 اور 14 اپریل سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خلیجی ممالک (ماسوائے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب) کی پروازیں بھی اپریل کے آخر تک معطل کی جارہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن کو محدود کر کے ہفتہ وار 16 پروازوں تک کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے یہ فیصلہ مہنگے جیٹ فیول کے چوتھے بار اضافے کے تناظر میں کیا ہے۔
مسافروں پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ایندھن کی قیمتوں کا تمام بوجھ مسافروں پر نہیں ڈالا جاسکتا، اس لیے کچھ سخت انتظامی فیصلے کیے گئے ہیں۔ امید ہے کہ بین الاقوامی سطح پر قیمتیں جلد معمول کے سطح پر آجائیں گی، جس کے بعد تمام متاثرہ روٹ بحال کردیے جائیں گے۔








