وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کی خورفکان بندرگاہ میں شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار تشویش

وزیر اعظم کی تشویش

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی خورفکان بندرگاہ میں پیش آنے والے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں ایک روکے گئے حملے کے نتیجے میں شہری زخمی ہوئے جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے شیخوپورہ کے لیے 2 ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز

زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا

وزیر اعظم نے ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

امارات کے عوام سے یکجہتی

انہوں نے اس واقعہ پر پاکستان کی طرف سے متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں تحمل، کشیدگی میں کمی اور صورتِ حال کو مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...