ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم کی صدارت میں اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس میں ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: توقع ہے برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گا: پاکستانی ہائی کمشنر
بازاروں اور مارکیٹوں کے اوقات
وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے۔
پنجاب حکومت کی ردعمل
اس سے قبل پنجاب حکومت نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی وفاقی تجویز مسترد کردی تھی جب کہ صوبے بھر میں مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رکھنے پر اتفاق ہو گیا تھا۔








