اسلا م آباد میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد میں دکانوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 200 خواتین کے لیے مفت موبائل فون، 12 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ طلباء کو فراہم کیے: وفاقی وزیر شہزہ فاطمہ
احکامات کی مدت
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ یہ احکامات 7 اپریل 2026ء سے تاحکم ثانی نافذ العمل رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قدم مضبوط ہیں، جماعت اسلامی کا پیغام لوگوں کے دلوں میں اتر چکا ہے: لیاقت بلوچ
کاروباری سرگرمیوں پر پابندیاں
نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ہفتے کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک محدود رہیں گی۔ صرف میڈیکل سٹورز، ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو اس بندش سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر پابندی لاگو نہیں ہوگی، جبکہ تندور، بیکری اور دودھ کی دکانوں کو بھی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔
شادی ہالز اور تقریبات کے اوقات
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز اور شادی تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی ہوگا۔ اسی طرح، گھروں اور فارم ہاؤسز میں بھی شادی تقریبات رات 10 بجے ختم کرنا ہوں گی۔








