وزیراعظم نے ایسے فیصلے بھی کیے، جن پر کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا، بیرسٹر گوہر کا الزام
عوام کے حقوق کی حفاظت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف پر کابینہ کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلے کرنے کا الزام لگادیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایسے فیصلے بھی کیے، جن پر کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا کے استعفے پر عمران خان کا فیصلہ آگیا
قیمتوں میں اضافے کی وضاحت
انہوں نے کہا کہ خدارا کچھ بھی کریں، قانون کو بائی پاس نہ کریں، وزیر پٹرولیم نے لمبی تقریر کر لی یہ نہیں بتایا پیٹرول کی قیمت کیوں بڑھائی؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ ڈیسک بجانے کا وقت نہیں یہ بتانے کا وقت ہے کہ قیمتیں کیوں بڑھیں؟ دنیا کے 96 ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہم نے پیٹرول پر نائیجیریا سے زیادہ ٹیکس لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل جب تک غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھے گا تب تک پرامن تعلقات ممکن نہیں: طیب اردوان
عوام کی مشکلات
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کے چولھے بجھ گئے، حکمرانوں کی عیاشیاں کم نہیں ہوئیں، یہ پہلے وزیراعظم ہیں جو ایوان میں نہیں آتے۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ عوام کو فری ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان ہوا، کس کو فائدہ ملا یہ نہیں بتاسکتے، سبسڈی کسی غیرمستحق کو نہیں ملنی چاہیے۔
حکومت کا ثالثی کا کردار
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا ہم ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں ہمارا کردار اہم ہو۔








