موجودہ صورت حال میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی، پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے رہنماوں، کارکنوں اور کمیونٹی ممبران کی بھر پور شرکت
پاکستان پیپلز پارٹی کی تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف/ مڈل ایسٹ کی جانب سے موجودہ صورت حال میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دبئی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کمال نے آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی کردیا
ڈاکٹر بو عبداللہ کا خطاب
ممتاز مقامی کاروباری شخصیت ڈاکٹر بو عبداللہ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بو عبداللہ نے یو اے ای اور پاکستان کے مابین تعلقات کی اہمیت کو بیان کیا کہ دونوں ملکوں نے آزمائش کے ہر موقع پر ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا اور یہ تعلق آج بھی باہمی احترام اور رواداری کی بنیاد پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امارات میں بسنے والا ہر شخص اماراتی ہے اور حکومت ہر شخص کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: جعلی خاتون ڈاکٹر نے غلط انجیکشن لگا کر معصوم بچے کی جان لے لی، پرچہ درج، ڈاکٹر غائب
میاں منیر ہانس کا بیان
اس موقع پر پی پی پی گلف/ مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم یواے کی قیادت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یو اے ای پر ہونے والی جارحیت کی شدید مذمت کی اور یہاں کے حکمرانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی جانب سے کسی قسم کے منفی جوابی ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای میں بسنے والے تمام پاکستانی شہری اس ملک کے تحفظ اور سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر کموڈور (ر) عبدالسلام نے بنی گالہ کے قریب خودکشی کر لی
دیگر مقررین کی باتیں
تقریب سے خطاب کرنے والے دیگر مقررین میں ملک اسلم، سید سلیم اختر، عبدالمجید مغل اور نور مگسی شامل تھے۔ تمام مقررین نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ یو اے ای ہمارا گھر ہے اور ہم اس کی حفاظت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
معزز مہمانان
تقریب میں شریک دیگر نمایاں شخصیات میں ملک اسلم، نثار محمود خٹک، کریم امیر علی، نور مگسی، رائے خالد بھٹی، نوفل عالم، فاروق بانیاں، سمیع اللہ اخونخیل، شفیق صدیقی، سراج خان، ممتاز جونیجو، رضوان عبداللہ، فرخ سیدین، قاری منور، چوھدری ذوالفقار، احسان شفیق گوگا، اسد علی خان، میاں سیف ہانس، غضنفر نقوی، سانول شبیر، عتیق گورسی، مبشر احمد اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے لیے دعا کرائی گئی۔








