اداکار فیصل قریشی کا ستارہ امتیاز نہ ملنے پر طنزیہ رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل
فیصل قریشی کی ناراضگی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز اداکار فیصل قریشی نے تمغہ امتیاز نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی یکجہتی گیمز 2025، ارشد ندیم جیولین تھرو میں پاکستان کے لیے طلائی تمغے کے لیے پرامید، قوم سے دعاؤں کی اپیل
انٹرویو میں سوال
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے سرکاری اعزاز ستارہ امتیاز سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو عنقریب ستارہ امتیاز ملنے والا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: یمن کی صورتحال پر امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ
طنزیہ جواب
جواب میں اداکار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ امتیاز (شاپنگ سپر اسٹور) میں جا کر کھڑا ہوجاؤں اور کہوں مجھے ستارہ نہیں مل رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا نام دو بار واپس بھیجا گیا ہے، مجھے انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 33 سال ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بولڈ اور خطرناک موضوعات پر بنائے گئے ڈراموں کو رات 10 بجے نشر کیا جانا چاہیے: اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مطالبہ کر دیا
میزبان کے سوالات
میزبان کی جانب سے سنجیدگی سے سوال پوچھا گیا کہ ایسی کیا کمی رہ گئی تھی جس کے باعث سرکاری اعزاز کے لیے نام نہیں آیا، جس پر اداکار نے دوبارہ طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھ میں کیلشیئم کی کمی رہ گئی ہے اس لیے ایوارڈ نہیں دے رہے، جس پر میزبان قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
حب وطن کا اظہار
فیصل قریشی نے مزید کہا کہ مجھے لوگوں نے بتایا ہے کہ تمغہ امتیاز کیلئے ہم ای میلز کر رہے ہیں، میں سیاسی بھی نہیں ہوں، ایک حب وطن انسان ہوں۔ جب بھی کبھی تمغہ امتیاز کیلئے میرا نام آئے گا تو میں اسے ضرور لوں گا۔








