کوتاہیوں کی وجہ سے سسٹم نہیں چل رہا، قومی حکومت کی طرف بڑھنا ہو گا : محمود خان اچکزئی
محمود خان اچکزئی کا خطاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے سسٹم نہیں چل رہا، قومی حکومت کی طرف بڑھنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ گئی
پارلیمنٹ میں بحث کی ضرورت
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارکان سیشن کے دوران چھٹیاں نہ کریں، پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔ ہمیں کم سے کم جمہوری نکات پر متفق ہو کر قومی حکومت کی طرف بڑھنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے 28 ارب کی لاگت سے 38 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری
پی ٹی آئی کے بانی پر تبصرہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے ساتھ مزید کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے، بانیٔ پی ٹی آئی کیوں جیل میں بیٹھے ہیں؟ ہماری حکومتوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں ٹوٹے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی اپنی انا کے لیے تمام دنیا کو جنگ کے شعلوں میں دھکیلنا چاہتا ہے۔








