حکومت نے آئی ایم ایف کو اینٹی کرپشن اصلاحات اور سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی یقین دہانی کروا دی
حکومت کی آئی ایم ایف سے یقین دہانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے آئی ایم ایف کو اینٹی کرپشن اصلاحات تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026ء تک پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور بینکوں کو سرکاری افسران کے اثاثوں تک رسائی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ارب پتی دبئی، لندن اور نیویارک میں جائیدادیں کیوں خرید رہے ہیں؟
ڈیجیٹل نظام کی تشکیل
ایکسپریس نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرنے کا نظام بنایا جائے گا۔ لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے عالمی معاہدوں میں بہتری کا پلان تیار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کیخلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی
اثاثوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس
منجمد، ریکور شدہ اور واپس لائے گئے اثاثوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا، اور ایسٹ ریکوری اور منیجمنٹ یونٹس کو مضبوط بنایا جائے گا۔ ایف بی آر اثاثہ جات جمع کروانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنائے گا۔
کرپشن کے خلاف اقدامات
کرپشن کے خطرات کم کرنے کے لیے 10 بڑے محکموں کی نشاندہی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشکوک مالی ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے معیار اور تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، اور کرپشن کے خلاف ایکشن پلان اکتوبر 2026ء تک تیار ہوگا۔








