آج بارش کی وجہ سے میں نے سائیکل کے بجائے گاڑی استعمال کی، گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اقبال آفریدی سائیکل پر قومی اسمبلی پہنچے تھے

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا سائیکل احتجاج

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی ایک روز قبل سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے۔ یہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف ان کا احتجاج تھا۔ لیکن منگل کو جب وہ اسمبلی آئے تو ان کی سائیکل غائب تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کن کیسز میں “واہ واہ” ہوتی ہے، ججوں کو کس نے “سیاسی” کر دیا؟ انصار عباسی نے اہم سوالات اٹھا دیئے

بارش کی وجہ سے تبدیلی

امتے ڈیجٹل کے مطابق اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے آج میں سائیکل پر نہیں آیا، بارش کی وجہ سے گاڑی میں آیا ہوں۔ اس ایونٹ کا مقصد صرف یہ تھا کہ حکمرانوں کو یہ بتانا تھا کہ جب یہاں پر جنگ نہیں ہے تو آپ کہہ رہے ہیں کہ 29 دن کا سٹاک موجود ہے۔ اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ہرمز بھی ہمارے لیے کھلی ہے۔ بیس بیس ٹینکر نکل کر آ رہے ہیں۔ تو کونسی لاجک پر ہمارے یہ پیٹرول مہنگے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی دھند کے دوران شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیو کرنے کی اپیل

احتجاج کا عزم اور عوام کی حالت

اس وجہ سے احتجاجاً سائیکل پر بھی یہاں آیا ہوں۔ میں دوبارہ بھی آؤں گا۔ پھر بھی احتجاجی جاری سلسلہ شروع کروں گا۔ حکومت کے پاس جو شارٹ فال ہے اسے پورا کرنے کے لیے یہ ڈرامے کر رہے ہیں۔ عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں۔

میں قانون ساز اسمبلی کا ممبر ہوں۔ میری سائیکل ضبط نہیں کی گئی ہے۔ میں جس سائیکل پر آیا ہوں اس کی قیمت 27 سے 28 ہزار روپے ہے۔ یہ قربانی میں نے عوام کے لیے دی ہے تاکہ حکمرانوں کو پتہ چل سکے کہ ابھی سائیکل پر لوگوں نے آنا ہے۔ یہ ان کے چولہے پر اثر پڑے گا، یہ ان کی خورد و نوش اشیاء پر پڑے گا۔ یہ پیٹرول، ڈیزل صرف گاڑیوں پر اثر نہیں بلک ہر چیز پر اثر ڈال رہا ہے۔ غریب بندہ اپنے گھر کے بجلی کے بل پر نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس، کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری

مہنگائی کا مسئلہ

ضروری تو نہیں کہ وہ سائیکل لیں۔ وہ پبلک ٹرانسپورٹ پر جب جائیں تو ان کا کرایہ بڑھے گا۔ ان کا اصل مقصد صرف اور صرف مہنگائی ہے۔ بوجھ جو پڑے گا وہ عوام پر پڑے گا، بڑے بڑے لوگوں پر نہیں۔ عوام کو معلوم ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب کے 8 شہروں میں احتجاج کا منصوبہ

کفایت شعاری کے دعوے

ایک طرف کفایت شعاری کی باتیں کی جا رہی ہیں تو دوسری طرف لمبی لمبی گاڑیاں اور جہاز خریدے جا رہے ہیں۔ 8 بجے دکانیں بند کرنے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ڈرامے ہیں۔ یہ وہ کفایت شعاری کی باتیں ہیں۔ یہ کہتے ہیں ہم عوام کے ساتھ بہت سنجیدہ ہیں، بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، اخراجات کم کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ جہاز کیوں خرید رہے ہیں؟ جہاز کی بات کریں۔ ملک میں تو کوئی نظام ہی نہیں ہے۔ ہر چیز مفلوج ہے۔

خلاصہ

جب کفایت شعاری کی باتیں آئیں گی تو تب جو ہے انہوں نے اپنے اخراجات پر کٹ لگانا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...