پاک بحریہ کے سربراہ سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، دو طرفہ دفاعی امور پر گفتگو
ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل لیونت ارگُن نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ نے عملے کو ۱۹ کروڑ ۷۰ لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا
ملاقات کے مقاصد
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، چیف آف دی نیول سٹاف نے نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر باہمی پیشہ ورانہ امور، خطے کی بحری سیکیورٹی صورتحال، اسرائیل، امریکہ و ایران تنازع کے اثرات اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صبح کی سیر نشہ ہی نہیں زندگی کا بہت بڑا جادو ہے،باغات میں تازہ پھول اور کلیاں کھلتے دیکھ کر انسانی نظریں تیز اور دِل و دماغ تازہ ہو جاتے ہیں
عسکری تعاون کی اہمیت
فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے علاقائی بحری سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے کچھ کوے چھوڑ دیے گئے ہیں، شاہین کبھی گھبرا نہیں کرتا بلکہ اپنی پرواز کو اور اونچا کر لیتا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
جنرل لیونت ارگُن کا بیان
آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل لیونت ارگُن نے مشترکہ بحری سیکیورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
دورے کا اثر
ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کا دورہ پاک ترکیہ گہرے اسٹریٹجک تعلقات کا عکاس ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے محفوظ و مستحکم بحری ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔








