پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی
’’جنگ‘‘ کے مطابق انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔ پیٹرول 55 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے کمی ہوسکتی ہے۔
عالمی مارکیٹ کا مثبت ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں زبردست مثبت ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے، تیل کی قیمتیں بھی گر گئیں جبکہ سٹاک مارکیٹس میں بھی نمایاں تیزی آئی ہے۔
حتمی فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔








