پنجاب اسمبلی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے خیرمقدم کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں قرارداد کی منظوری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے خیرمقدم کے لیے قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی

جنگ بندی کا خیرمقدم

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اس پیش رفت کو مثبت قرار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

حکومتی کوششوں کا اعتراف

قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے مخلصانہ سفارتی کوششیں کیں۔ پاکستان کی پرامن سفارتی کاوشوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور یہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان کی عالمی حیثیت

قرارداد میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ جس پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بنانے کی کوشش کی گئی، آج وہی پاکستان عالمی فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید برآں، قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اسلامی دنیا کے ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔ ایوان نے امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں کی مکمل تائید کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...