سیزفائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح متاثر کر رہی ہیں،فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں : وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم کی سیزفائر کی خلاف ورزیوں پر تشویش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیزفائر کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں۔ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: فون آ رہے ہیں، ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیا گیا ہے، سینیٹر دنییش کمار
وزیراعظم کا بیان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جنگ زدہ علاقہ میں بعض مقامات پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی اطلاعات دی گئی ہیں۔ سیزفائر کی یہ خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں، تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ وہ 2 ہفتوں کی سیزفائر کا احترام کریں، اس مدت پر باہمی اتفاق ہوا ہے، تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ بھاٹی گیٹ: نامزد ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا
ٹویٹر پر وزیر اعظم کا پیغام
Violations of ceasefire have been reported at few places across the conflict zone which undermine the spirit of peace process. I earnestly and sincerely urge all parties to exercise restraint and respect the ceasefire for two weeks, as agreed upon, so that diplomacy can take a…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2026
عالمی رہنماؤں کے لیے پیغام
وزیراعظم نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندے اسٹیو وٹکاف، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی مخاطب کیا ہے۔








