نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 42 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
بجلی کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست این اے 129 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
فیول ایڈجسٹمنٹ کا اثر
اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق رقم اپریل کے بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔
سی پی پی اے کی درخواست
ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد 1 روپے 42 پیسے اضافے کی منظوری دی۔








