نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 42 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
بجلی کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں ٹاس ہوگیا
فیول ایڈجسٹمنٹ کا اثر
اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق رقم اپریل کے بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔
سی پی پی اے کی درخواست
ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد 1 روپے 42 پیسے اضافے کی منظوری دی۔








