لبنانی سپیکر نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کردی
لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کی پاکستانی سفیر سے ملاقات
بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہہ بری نے لبنان میں متعین پاکستانی سفیر سلمان اطہر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں اور جنوبی لبنان پر جاری حملوں کے حوالے سے (لبنانی) خدشات سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔
پاکستان کی کردار کی تعریف
الجزیرہ نیوز کے مطابق گفتگو کے دوران، ملک کے ممتاز ترین سیاستدان نبیہہ بری نے علاقائی امن کے قیام میں اسلام آباد کے کردار کی تعریف کی۔ اس کے بعد، انہوں نے سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ زمینی حقائق سے پاکستانی حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں۔








