وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سوگوار خاندان سے تعزیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملک محمد احمد خان اور دیگر سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے。








