ٹرمپ اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں جس میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی شامل ہوں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

علیحدگی سے مذاکرات

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم گھونگھٹ کے دوران صائمہ پر عاشق ہوگیا تھا، سید نور کا اعتراف

مذاکراتی ٹیم میں شامل افراد

وائٹ ہاؤس کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے۔ یہ ٹیم ہفتے کی صبح اسلام آباد میں بات چیت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا، تحریک التوائے کار جمع

ایران کی جنگ بندی کی درخواست

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران نے جنگ بندی کا کہا اور بالآخر جنگ بندی تجاویز پر اتفاق کر لیا۔ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق کیا تھا، جبکہ ایران کا اصل منصوبہ ناقابل قبول تھا جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایران نے معقول تجاویز فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: میں اپنے ہی آرڈر کا خود ہی شکار ہو گیا تھا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت درخواست پر ریمارکس

ٹرمپ کی پوزیشن

ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی سرخ لکیریں تبدیل نہیں ہوئی ہیں، اور ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کھلنے کی توقع ہے۔ مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ہفتے کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گیٹ واقعہ، مزید 2 ملزمان گرفتار، تعداد 5 ہوگئی

نیتن یاہو سے ملاقات

کیرولین لیوٹ کے مطابق، ٹرمپ نے منگل کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات چیت کی تھی، مگر لبنان اس جنگ بندی کا حصہ نہیں ہے۔ لبنان کے معاملے پر نیتن یاہو اور دیگر فریقین سے بات چیت جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی ہمت اورغیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا : وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستانی وزیر اعظم کا رابطہ

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ ایرانی صدر نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آئندہ مذاکرات

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ ایران کا وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد آئے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے جامع مذاکرات اسلام آباد میں ہونے جا رہے ہیں، جس میں ایران کی جانب سے اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکا کی جانب سے نائب صدر جے ڈی وینس اور اسٹیو وٹکوف شریک ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...