آپ کا آج (جمعرات) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو کسی بھی کام میں اندازے سے کام نہیں کرنا ورنہ نقصان ہوگا۔ جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں وہ ابھی انتظار کریں، کوئی اور سلسلہ بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی سومو پہلوان سے مقابلے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں ابھی بھی رکاوٹ نظر آتی ہے۔ آپ صدقہ دیتے رہیں اور دعا تو بے حد ضروری ہے۔ جو لوگ صبر سے کام لیں گے، شاید اُن کا حق امید سے زیادہ مل جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شام کے سیاسی عمل کی منتقلی کی مکمل حمایت کرتے ہیں،امریکی وزیر خارجہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بہت بڑی رقم انشاءاللہ ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ جو لوگ کسی ایسے معاملے میں ہیں جہاں سے نکلنا مشکل لگا تھا، آج وہ مکھن سے بال کی طرح نکل آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے: مزمل اسلم
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک تبدیلی کا اشارہ مل رہا ہے۔ جو لوگ کسی بھی طرح سے اپنی جگہ بدلنا چاہتے ہیں وہ اب کوشش کر سکتے ہیں، اور جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ بھی اب تیاری شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو بھی خبر دار کردیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نوکری میں بہتری اور انشاءاللہ پسندیدہ جگہ پر تبدیلی کا امکان ہے، اور پسندیدہ جگہ پر رشتے وغیرہ کی بات طے ہو سکتی ہے۔ ان دنوں آپ کو اچھی اچھی خبریں ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات جلد ختم ہوں گے: بیرسٹر سیف
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج وہ کام ہو جانے کے بڑے امکانات ہیں جس کے لئے کافی دنوں سے کوشش کی جا رہی تھی، اور انشاءاللہ دماغ سے بڑا بوجھ بھی اُتر سکے گا۔ آج ایک خوبصورت دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پاکستان ریفائنری کی لائن پھٹ گئی، سی ویو کے سامنے سروس روڈ پر فرنس آئل پھیل گیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ذرا سی غلطی آپ کے لئے بے شمار معاملات کھڑے کر سکتی ہے۔ آپ جس بھی مسئلے سے دوچار ہیں، وہ سات یوم تک ایسے چلیں گے، اس کے بعد ضرور حل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو نوٹس جاری کردیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد نے اپنی زندگی کو مذاق بنا رکھا ہے اور سنجیدہ نہیں ہو رہے، وہ بعد میں بڑا ہی پچھتائیں گے۔ ابھی وقت ہے، کچھ کر لیں، قدم اٹھائیں گے تو قسمت ساتھ دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان کھلاڑیوں کو ہار برداشت نہ ہوئی، پاکستانی پلیئرز کی خلاف بد زبانی، میچ ریفری کو شکایت کی تو۔۔۔ کیا نتیجہ نکلا؟ جانیے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو ان دنوں مالی حوالے سے ایک اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔ جو بھی لوگ کسی نئے کام کی تلاش میں ہیں، وہ آج اس حوالے سے بھی کوئی اہم پیشرفت دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جلد بازی آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈال دے۔ جو چیز چل کر آپ کے پاس آئے، وہی بہترین ہے، اور جو کوشش کے بعد حاصل کریں گے، وہ وبال جان بن جائے گی، یہ خیال بھی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے واقعے کا مقدمہ درج
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کون آپ کے ساتھ ہے۔ اپنوں میں سازشی بے نقاب ہو سکتے ہیں، اور جن افراد کو معلوم ہو کر بھی ہوش نہ آیا، وہ بڑے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
اب بس کریں ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں بھی ناقابل بھروسہ تھے اور اب بھی ہیں۔ بعد میں پچھتاوے سے بہتر ہے کہ اب ہی کوئی فیصلہ کر کے اپنے قدم پیچھے کر لینے چاہئیں۔








