سرگودھا: 2 بہنوں کا ایک شخص پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج
تشدد کا واقعہ
سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا کے چک شمالی میں 2 بہنوں کا ایک شخص پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ شخص کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علینہ عامر نے بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ دیدیا
فیک ٹک ٹاک آئی ڈی کا معاملہ
روزنامہ جنگ کے مطابق مدعی کا کہنا تھا کہ دونوں بہنوں نے میرے کزن کی فیک ٹک ٹاک آئی ڈی بنائی تھی جس سے میرے خاندان کی تصاویر وائرل کردی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اندھوں میں کانا راجہ والی بات، میری حماقت نے سب کا بھرم رکھ لیا، کبھی بسیں وقت مقررہ پر منزل پر پہنچا کرتی تھیں، سفر بھی نسبتاً سستا اور آرام دہ ہوتا
حملے کا الزام
مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدمہ درج کروانے پر دونوں بہنوں نے چھری سے مجھ پر حملہ کیا۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔








