جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی پسِ پردہ کردار رہا: شیری رحمان
شیری رحمان کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی پسِ پردہ کردار رہا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
جنگ بندی کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ آخری وقت میں کسی معاملے پرثالثی کی گئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سلمان رفیق کا محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ، بریفنگ میں شرکت
پاکستان کی کوششوں کی تعریف
شیری رحمان نے کہا کہ سب نے پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا، پاکستان جہنم کے دہانے سے دنیا کو واپس لایا۔
خطرات اور نتائج
انہوں نے کہا کہ اگر جنگ جاری رہتی تو اس کے تباہ کن نتائج ہونے تھے، کل بھارت میں صف ماتم بچھا، جنگ بندی ان کے مفاد میں بھی ہے۔








