ایران جنگ ہماری جنگ نہیں تھی: برطانوی وزیراعظم
کیئر اسٹارمر کا بیان
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ایران، امریکا و اسرائیل جنگ ہماری جنگ نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
سعودی عرب میں گفتگو
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، سعودی عرب پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی ہوگئی لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
جنگ بندی کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کو مستقل اور دیرپا بنانے کے لیے کام کرنا ہے، ہم سب جیسا امن دیکھنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ابھی کام باقی ہے۔
برطانیہ کی حفاظت
کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، میرا کام برطانیہ کی حفاظت کرنا تھا، آبنائے ہرمز کا کھلا ہونا بہت اہم ہے اس کے لیے متعدد ممالک کو اکٹھا کر رہے ہیں، اب سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک سے بات چیت کریں گے۔








