ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کسانوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا، یاسر امتیاز اعوان

دبئی میں پاکستانی سماجی کارکن کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

دبئی (طاہر منیر طاہر) - پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دبئی میں مقیم پاکستانی سماجی کارکن یاسر امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے سب سے منفی اثرات زرعی شعبے پر مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: اونچی آواز میں نورجہاں کا گانا سننے والے کار سوار پر پولیس نے پرچہ دے دیا، توبہ توبہ کر دی

زرعی شعبے پر اثرات

انہوں نے کہا کہ اس وقت گندم کی کٹائی کا سیزن جاری ہے اور کسان پہلے ہی مہنگی کھاد، بیج اور دیگر اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ایسے میں ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن، پیپلزپارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات

زرعی مشینری، ٹیوب ویلز اور فصل کی کٹائی و ترسیل کا زیادہ تر انحصار ڈیزل پر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے فی ایکڑ لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں کسان یا تو نقصان برداشت کرنے پر مجبور ہوگا یا پھر گندم کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہو جائے گا، جس کا بوجھ براہِ راست عوام پر پڑے گا۔

حکومتی اقدامات کی اہمیت

ملک یاسر امتیاز اعوان نے مزید کہا کہ یہ صورتحال نہ صرف کسان کی معاشی حالت کو کمزور کرے گی بلکہ ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر کو بھی جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی شعبے کے لیے فوری ریلیف اقدامات کیے جائیں، خصوصاً ڈیزل پر سبسڈی یا خصوصی پیکجز کے ذریعے کسانوں کو سہارا دیا جائے تاکہ ملک کی غذائی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...