قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی
قومی کرکٹ ٹیم کا بنگلا دیش دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔
روانگی کی تاریخ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل کے 4 مئی کی رات ڈھاکا روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ سلہٹ میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
سیریز کی تفصیلات
پاکستان اور بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ ڈھاکا میں ہوگا۔ بنگلا دیشی بورڈ چند روز میں سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کرے گا۔








