جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، سونا اور کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی میں سونے اور کرنسی کی سمگلنگ ناکام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے سونا اور کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹیاں کیسز ختم کرنے کے لئے نہیں، قانون کے مطابق چلیں گے: اعظم تارڑ
سونا اور کرنسی کی برآمدگی
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ابوظہبی سے کراچی پہنچنے والے مسافراور اہلخانہ سے کروڑوں روپے کا سونا برآمد ہوا، سامان اور ہینڈ کیری بیگز کی سکیننگ کے دوران سونے اور غیر ملکی کرنسی کی نشاندہی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون، پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کر دیا
ضبط شدہ اشیاء کی تفصیل
ضبط اشیاء میں 281 تولہ سونے کی چوڑیاں، انگوٹھیاں اور 20 تولہ گولڈ بارز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، مسافر سے 33 ہزار 100 امریکی ڈالر اور 3 لاکھ 66 ہزار یو اے ای درہم بھی برآمد ہوئے۔
قانونی کاروائی
کسٹمز حکام نے سونا اور کرنسی ضبط کرکے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔








