مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: پاکستان سے 37 پروازیں منسوخ، اندرون و بیرونِ ملک فضائی آپریشن متاثر
فضائی آپریشن میں خلل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں آج ملک بھر سے مجموعی طور پر 37 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی سہیل آفریدی کا این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ، پارٹی کو اختیار دیدیا
پروازوں کی منسوخی کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق فضائی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے جدہ، نجف، ابوظبی، مدینہ، شارجہ اور دبئی جانے والی 11 پروازیں جبکہ لاہور سے دبئی، فجیرہ، کویت اور شارجہ کی 8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے دبئی جانے والی 2 خواتین گرفتار، ایک خاتون کا غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونے کا اعتراف
اسلام آباد اور اندرونِ ملک پروازیں
اسی طرح اسلام آباد سے کویت، العین، فجیرہ اور بحرین کے لیے 10 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے کراچی اور گلگت کی 7 اندرونِ ملک پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟’عمران خان کے وکیل کا پراسیکیوشن کو چیلنج
مزید منسوخ پروازیں
مزید برآں لاہور سے کراچی اور سکردو جانے والی 4 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
مسافروں کی ہدایت
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خطے کی غیر یقینی صورتِ حال کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی صورتِ حال متعلقہ ایئر لائن سے ضرور معلوم کریں۔








