ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں، اللہ ہماری امن کوششوں میں برکت ڈالے اور پاکستان کو سرخرو کرے، خواجہ آصف
آزادی کے بعد تاریخی مواقع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے آزادی کے بعد بہت کم ایسے مواقع آۓ جنہیں ہم تاریخ و عہد ساز کہہ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی رجسٹرار ودیگر کیخلاف آج ازخود توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی
ایٹمی دھماکوں کا اہم موقع
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلا موقع تب آیا جس دن نواز شریف نے سٹینڈ لیا اور ایٹمی دھماکے کئے اور 25 سال کی محنت رنگ لائی، ہم ایک exclusive club کے ممبر بن گئے اور ہماری سیکورٹی کو الحمدو للہ ضمانت مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے لیجنڈز دادا، دادا کرتے رہے، سورو گنگولی نے پاکستان کے بارے میں ایسا بیان دے دیا کہ اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا
بھارت کی چیلنج اور جواب
ربع صدی کے بعد ہمارے ازلی اور ابدی دشمن بھارت نے للکارا۔ ہم نے اسکی مانگ کا سندور اجاڑ دیا اور دھول چٹائی ۔ دنیا نے ہمارے محافظوں کا لوہا مانا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت حکم کے لیے راستہ کیوں مانگ رہی ہے، وکیل احمد حسین کے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر دلائل
پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت
اب ایک سال بعد پاکستان بین الاقوامی سفارت کاری کا محور اور امن کا داعی ہے، اپنے خطے اور بھائیوں میں صلح کا پیامبر ہے۔ ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پہ مرکوز ہیں۔
موجودہ قیادت کی کامیابیاں
وزیر اعظم شہبا ز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وطن کو الحمدو للہ ان بلندیوں پہ لے گئے ہیں جس کا اندازہ یا خیال بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اللہ ہماری امن کی کوششوں میں برکت ڈالے اور پاکستان کو سرخرو کرے۔








