سائٹ کراچی کے صنعتکاروں کا وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیراورنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو امریکا ایران جنگ بندی پر خراج تحسین
پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر عبدالرحمان فدانے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے میں پاکستان کی شاندار سفارتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان
معنوی اور تدبیر کی مثال
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے ایک نہایت نازک اور حساس عالمی صورتحال میں جس دانشمندی، تدبر اور سفارتی مہارت کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر اور لائق ستائش ہے۔ اس تاریخی کامیابی کے نتیجے میں لاکھوں قیمتی انسانی جانیں تباہی سے محفوظ ہوئیں اور خطے میں امن کی راہیں ہموار ہوئیں۔
پاکستان کا عالمی کردار
عبدالرحمان فدا کا کہنا تھاکہ پاکستان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے بلکہ عالمی امن کے لیے ایک مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یہ سفارتی فتح پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب بن کر یاد رکھی جائے گی۔ اس کامیابی سے عالمی برادری میں پاکستان کا وقار اور اعتبار دونوں بلند ہوئے ہیں، جس پر پوری قوم کو ناز ہے۔








