پاکستان ڈیفالٹ کے خطرات سے نکل کر ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے: عظمیٰ بخاری

پاکستان کا سفارتی کردار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سیز فائر میں پاکستان کا مثبت اور مؤثر کردار ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ الحمدللہ، آج دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔ درست سیاسی و سفارتی حکمت عملی کی بدولت پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام تیزی سے حاصل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسے شواہد نہیں ملے جن سے لگے کہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ہو: ڈی آئی جی ساوتھ

قیادت کی تاثیر

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں امن کا ایک اہم اور مستحکم ستون بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اہم معاملے پر روس سے مدد مانگ لی

سوشل میڈیا پر منفی عناصر

وزیر اطلاعات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود ایک مخصوص ٹولہ ملک کی ان کامیابیوں پر بھی ناخوش ہے۔ یہ وہی عناصر ہیں جو ہر مثبت پیش رفت کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جن کا کام ہی پاکستان کی ہر کامیابی پر جلنا اور ملک دشمنی کرنا ہے۔ عوام سے اپیل  ہے  کہ وہ اس ٹولے کے مذموم عزائم کو پہچانیں۔

پاکستان کی معیشت کی بہتری

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کو ڈیفالٹ کی خبروں کے ساتھ جوڑا جاتا تھا، مگر آج الحمدللہ، پاکستان ایک ذمہ دار اور باوقار عالمی طاقت کے طور پر دنیا کے سامنے ابھر رہا ہے۔ حکومت ملکی معیشت اور سفارتی سطح پر مستحکم پالیسیوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ایسی چھوٹی اور منفی سوچ رکھنے والے عناصر ملکی ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...