پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کی ہلاکت کا کیس، جج کے کم عمر بیٹے کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا

لوکل گورنمنٹ کے نتائج

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر کی 7 اسامیوں کے لیے 7 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ خواتین کوٹہ کی ایک اسامی موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے پر اوپن میرٹ پر منتقل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کردیا، مراسلہ جاری

دیگر محکموں کے نتائج

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں سٹینوگرافر کی 9 اسامیوں کے لیے 9 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ان میں ایک اسامی خواتین کوٹہ سے اوپن میرٹ پر منتقل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری صنعت میں ٹیلنٹ کی بجائے ظاہری خوبصورتی کو اہمیت ملتی ہے: عدنان شاہ ٹیپو

دیگر اسامیوں کی کامیاب امیدوار

ایگریکلچرل مکینائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گروپ آف فیلڈ ونگ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرل انجینئرنگ کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ اسی ادارے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ کی 1 اسامی کے لیے 1 امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کے لیے 3 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

کامیاب امیدواروں کی فہرست

کامیاب امیدواروں کی فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...