سوشل میڈیا کے ’’استرے‘‘ سے ملک کا برا حال کر دیا گیا، جھوٹ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایسا کوئی اخبار نہیں چلے گا جو اپنے ورکرز کو تنخواہ نہیں دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی : علیمہ خان نے بہنوں اور کارکنوں کے ہمراہ پھر دھرنا دے دیا

میڈیا ہاؤسز کا آڈٹ

انہوں نے اعلان کیا کہ میڈیا ہاؤسز کا آڈٹ کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس ادارے کے ذمہ ورکرز کے کتنے واجبات ہیں، جبکہ اے بی سی اخبارات اور انہیں ملنے والے اشتہارات کی تفصیلات بھی پبلک کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں ’’"میڈیا لاز، ریگیولیشنز اور ایتھیکس‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا،وزیر دفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں

صحافیوں کی بحالی کی کوششیں

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں خود کو میڈیا کا حصہ سمجھتی ہوں اور اسی تعلق کی بنیاد پر مجھے محکمہ تعلقات عامہ کی ذمہ داری دی گئی۔ ہماری حکومت میڈیا ہاؤسز سے نکالے گئے صحافیوں کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ قبل اغوا ہونے والے بچے کو بھیک مانگتے دیکھ کر اہل خانہ نے پہچان لیا

تنخواہوں کی ادائیگی میں پیش رفت

انہوں نے بتایا کہ رمضان کے آخری عشرے میں صحافیوں کو تنخواہیں دلوانے کے لیے انہوں نے ذاتی طور پر کوششیں کیں اور اب پنجاب میں صحافتی اداروں کے واجبات فوری کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں متعدد ڈمی اخبارات کو بند کیا گیا ہے جبکہ ریجنل اخبارات کو بھی اشتہارات دیئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5 بڑوں کی ملاقات ہوجائے تو ۔۔

سوشل میڈیا کی تشویشناک صورتحال

انہوں نے سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’سوشل میڈیا کے استرے ‘‘سے ملک کا برا حال کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ملک میں افواہ اور جھوٹ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سائبر ونگ کے قیام کی ہدایت دی ہے تاکہ بدتمیزی اور فیک نیوز کے کلچر کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

پیكا قوانین کا ذکر

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیكا (PECA) قوانین کے حوالے سے کہا کہ اگر کہیں اس کا غلط استعمال ہو تو حکومت فوری مداخلت کر کے کیس ختم کرواتی ہے، تاہم قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ترقیاتی کاموں کی اہمیت

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ مسائل کا حل نہیں، ہمیں مل بیٹھ کر لائن مقرر کرنی ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر کوئی ہنگامی صورتحال یا سیلاب نہ آیا تو ترقیاتی کاموں کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...