عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے: کابینہ کمیٹی برائے امن و امان پنجاب
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 51 واں اجلاس
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 51 واں اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال اور وساکھی فیسٹیول کے حتمی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق، کو چیئرمین بلال یاسین اور صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ کی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر عزت افزائی پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی ڈیل نہیں کریں گے: بیرسٹر علی ظفر
مذاکرات اور امن کی کوششیں
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بین الاقوامی سطح پر مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کو بڑی عزت و تکریم سے نوازا ہے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پولیس کے جوانوں کو بھی قیام امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وساکھی فیسٹیول 2026 کیلئے بھی سیکیورٹی کے فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں تیزی سے قبضہ زلزلے سے کم نہیں، ملیحہ لودھی
پاکستان کا مثبت امیج
صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان بلال یاسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں فخر کے لمحات ہیں اور عالمی سطح پر مثبت امیج اجاگر ہوا ہے۔ تمام اداروں نے تسلسل کے ساتھ عید، پی ایس ایل اور ایسٹر پر سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نجی ہسپتال کی ڈاکٹر نے والدین کی جانب سے اخراجات ادا نہ کرنے پر نوزائیدہ بچہ فروخت کردیا
امن کے لئے اداروں کی کاوشیں
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو اسی طرح عزتوں سے نوازے۔ قیام امن کیلئے تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیئن ہاکی چیمپئینز ٹرافی، کھلاڑیوں کو یومیہ الائونس مل گیا
سیکرٹری داخلہ کی بریفنگ
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے اہم افراد
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 51 ویں اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری فضل الرحمان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی سپیشل برانچ و سی ٹی ڈی، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسی طرح پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور بریفنگ دی۔








