93 فیصد عوام نے جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کی، گیلپ سروے
جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنگ بندی کی کوششوں میں حکومت کو عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ گیلپ کے تازہ ترین سروے میں سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں 93 فیصد عوام، جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور 80 فیصد امن کے لیے پرامید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
سروے کے نتائج
8 اور 9 اپریل کو ہونے والے سروے میں سامنے آیا کہ 82 فیصد عوام، جنگ بندی کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں سے واقف ہیں، جبکہ 46 فیصد عوام نے کہا کہ وہ ایک زبردست ڈیل کے بارے میں سن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ 300 ملین روپے کی آمدن، پاکستان ریلوے نے یومیہ آمدن کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
ثالثی کا کردار
93 فیصد عوام نے جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کی ہے، جن میں 72 فیصد ایسے ہیں جو اس کی پرزور حمایت کرتے ہیں جبکہ ثالثی سے گریز کرنے والوں کی تعداد بہت کم رہی۔
امن کی امید
سروے کے مطابق 80 فیصد شہری سمجھتے ہیں کہ جنگ بندی سے معاملہ امن کی طرف جائے گا اور ان میں سے بھی 44 فیصد ایسے ہیں جو امن کے لیے بہت زیادہ پرامید ہیں۔








