روسی کمپنی نے ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ میں اپنے عملے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا
روسی کمپنی کا اہم فیصلہ
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی کمپنی نے ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ میں اپنے عملے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
عملے کی نکاسی کا فیصلہ برقرار
تفصیلات کے مطابق ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق، روسی جوہری کمپنی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود عملے کو نکالنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا ہے۔ روسی کمپنی ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ سے اپنا مزید عملہ نکالے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شفع جان نے تو اپنے بیان پر معافی مانگ لی، اب دیکھنا یہ ہے عظمیٰ بخاری پٹھانوں اور پشتونوں کو جنگلی کہنے پر کب معافی مانگتی ہیں، شوکت بسرا
بوشہر پلانٹ کی موجودہ صورتحال
’’جنگ‘‘ کے مطابق، روسی جوہری کمپنی کے سربراہ کے مطابق ابھی وقت نہیں آیا کہ ساتھیوں کو بوشہر پلانٹ واپس بھیجیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پلانٹ میں روسی جوہری کمپنی کے 50 ارکان اب بھی موجود ہیں، جبکہ پلانٹ سے روسی کمپنی کے 611 ارکان آرمینیا کے راستے پہلے ہی واپس جا چکے ہیں۔ بوشہر، ایران کا واحد آپریشنل جوہری پلانٹ ہے جس کی تعمیر روس نے کی تھی اور یہاں عملہ تعینات کیا گیا تھا.
حملے کی اطلاعات
واضح رہے کہ ایران کے بوشہر پلانٹ پر حالیہ جنگ کے دوران 4 بار حملہ کیا گیا۔








