امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جیفری اپسٹین سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کر دی
میلانیا ٹرمپ کی تردید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جنسی مجرم جیفری اپسٹین سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیم اور کیریئر ایکسپو، فیوچر فیسٹ کا انعقاد 3 اور 4 نومبر 2024 کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہو گا۔
افواہیں ختم کرنے کی اپیل
میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کے اور ایپسٹین کے درمیان رابطوں کے بارے میں پھیلی افواہیں ’آج ہی ختم ہو جانی چاہیئیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
کانگریس میں سماعتوں کا مطالبہ
جمعرات کے روز کیے جانے والے غیر متوقع اعلان میں امریکی خاتونِ اول نے اپسٹین کے جنسی جرائم کے متاثرین کے لیے کانگریس میں سماعتوں کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن آج کل کہاں اور کیا کر رہے ہیں؟
نییت کا الزام
انھوں نے آن لائن پھیلی ان افواہوں کی بھی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایپسٹین نے انھیں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملوایا تھا۔ میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ افواہیں ان کی ’ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بدنیتانہ کوششیں‘ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی تار چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان گرفتار، مگر کن کن شہروں سے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اعلان کی ضرورت
تاحال یہ واضح نہیں کہ انھیں یہ اعلان کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید
محدود تعارف کا اقرار
انھوں نے کہا کہ وہ ایپسٹین کے جرائم کی متاثرہ نہیں اور یہ کہ ان کا ایپسٹین سے سنہ 2000 میں مختصر تعارف ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب کرلیا
گیلین میکسویل سے تعلقات کی تردید
میلانیا ٹرمپ نے اپسٹین کی ساتھی اور سزا یافتہ گیلین میکسویل سے تعلقات کی بھی تردید کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں غیر قانونی ڈرون اڑانے پر سخت سزا کا اعلان، کتنے ڈالر جرمانہ ہوگا؟ جانیے
ای میل کا ذکر
انھوں نے اپسٹین فائلز میں شامل سنہ 2002 کی اپنی اور میکسویل کے درمیان ایک ای میل کا حوالہ دیتے ہوئے اسے محض ’غیر رسمی خط و کتابت‘ اور ’شائستہ جواب‘ قرار دیا۔
ای میل کی تفصیلات
میلانیا ٹرمپ جس ای میل کا حوالہ دے رہی تھیں وہ بظاہر ’’جی‘‘ کے نام لکھی گئی تھی جو غالباً گیلین میکسویل کے لیے استعمال ہوا تھا۔ اس ای میل میں ’جے ای‘ کے متعلق نیو یارک میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحریر کی تعریف بھی کی گئی ہے۔ اس تحریر کے ساتھ ’جی‘ کی ایک تصویر شائع ہوئی تھی۔








