پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج بھی زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کا بچھڑنا انتہائی تکلیف دہ امر ہے: عظمیٰ بخاری کامہر بخاری سے اظہار تعزیت
کاروباری ہفتے کے آخری دن کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور کاروبار کے آغاز میں 100انڈیکس میں 1932 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے خاموشی سے یمن میں 500 سے زیادہ حوثی جنگجو مار دیے، اب کیا ہونے جا رہا ہے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی۔
انڈیکس کی موجودہ سطح
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس میں 1.17 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 449 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔
عالمی منڈی کا مثبت رجحان
دوسری جانب ایشیائی شیئر بازاروں میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جاپان، کوریا اور انڈونیشیا کے بینچ مارک سٹاک انڈائسسز 2،2 فیصد مثبت ہیں جب کہ بھارت اور ویتنام کے سٹاک انڈائسسز ایک ایک فیصد مثبت ہیں۔
اس کے علاوہ شنگھائی اور ہانگ کانگ کے انڈائسسز ایک فیصد سے کم مثبت ہیں۔








