کوہاٹ؛ مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق
واقعہ کی تفصیل
کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شکردرہ غرہ کلے میں خالد مرحوم نامی شخص کے مکان کی چھت اچانک گرنے کے نتیجے میں دو خواتین جان بحق ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اعلان کچھ دیر میں ہوگا
زخمیوں کی حالت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ اس واقعے میں دو بچیاں بھی شدید زخمی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
امدادی کارروائیاں
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کوہاٹ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں اور جان بحق ہونے والوں کی لاشوں کو سول ہسپتال شکردرہ منتقل کیا۔
متاثرین کی شناخت
جان بحق ہونے والوں کی شناخت زوجہ خالد عمر 50 سال اور زوجہ فہیم اللہ عمر 20 سال کے نام سے ہوئی۔ زخمی ہونے والوں میں مومنہ بی بی دختر فہیم اللہ عمر 16 ماہ اور مسمات (ع) دختر نامعلوم عمر 12 سال شامل ہیں۔








