جنگ بندی اتفاق رائے میں لبنان شامل تھا، سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندے کی تصدیق
نیویارک میں جنگ بندی کا اعلان
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے اتفاق رائے میں لبنان بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نئے گورنر سندھ کا خیر مقدم کرتے ہیں، تعاون کریں گے: سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اتفاق رائے میں لبنان میں دشمنی کے خاتمے کا نکتہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لبنان میں پرتشدد کارروائیاں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندے نے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ لبنان میں بھی پرتشدد کارروائیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
کنفیوژن کی وضاحت
انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اس بارے میں کنفیوژن کیوں ہے؟ یہ بات واضح طور پر جنگ بندی اتفاق رائے کا حصہ تھی۔








