ایران اور امریکہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ کل ہوگا
تاریخی مذاکرات کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور امریکا میں وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ کل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی بندش: بھارت میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت، پمپس پر لمبی لمبی قطاریں
پاکستان کی امن کی کوششیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششیں رنگ لانے لگیں، پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے تاریخی مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن میں تبدیلی، جسٹس خادم سومرو کو کمیٹی سے نکال دیا گیا
مذاکرات کا مرکز
متحارب فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر پاکستان مرکز نگاہ بنا ہوا ہے، ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ کل ہوگا۔
امریکی اور ایرانی وفود کی نمائندگی
امریکی نائب صدر، سٹیووٹکوف، جیرڈ کشنر امریکا کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایران کی نمائندگی عباس عراقچی اور باقر غالیباف کریں گے۔








