پی ٹی آئی کی تمام قیادت چیئرمین سے نیچے تک تبدیل ہونے جارہی ہے،ایثار رانا کا دعویٰ
پی ٹی آئی کی قیادت میں تبدیلیوں کی پیشگوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار ایثار رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام قیادت تبدیل ہونے جارہی ہے۔ خان کی ہدایات کا سونامی اتنا خوفناک ہے کہ یہ ساری منافق قیادت کو بہا کر لے جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے سے تباہی، پاکستان نے راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیوں اور ادویات پرمشتمل 105 ٹن امدادی سامان افغانستان بھجوا دیا
عمران خان کا غصہ اور ہدایات
سینئر صحافی کا اپنے یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ عمران خان شدید غصے میں ہیں اور کہا ہے کہ جنہوں نے میری تحریک کو ٹھنڈا کردیا ہے، ان سب کو ہٹا دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کیا ریلیف ملے گا؟ اہم خبر آگئی
نئی قیادت کا انتخاب
ایثار رانا نے اپنے گزشتہ پروگرام کا کلپ چلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نام لے کر کچھ لوگوں کو کہا ہے کہ یہ سائیڈلائن ہو جائیں اور کچھ لوگوں کا نام لے کر سختی سے کہا کہ فرنٹ پر آ کر کھیلیں۔ علیمہ خان، سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ کے لئے بہت پیغامات ہیں، اب یہ سارے پیغامات آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
پی ٹی آئی کی قیادت میں بڑی تبدیلی
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ پروگرام میں جو کہا تھا وہ آپ نے سن لیا ہے۔ عمران خان نے بہت سے لوگوں سے سٹیپ ڈاؤن کا کہا ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو آگے آنے کا کہا ہے۔ علیمہ خان اور سہیل آفریدی کو تگڑا پیغام بھیجا گیا ہے۔ میں آپ کو بتا دوں کہ پی ٹی آئی کی قیادت، چیئرمین سے لے کر نیچے تک، تبدیل ہونے جارہی ہے۔ سلمان اکرم راجہ شاید بچ جائیں، جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وقاص اکرم یہ سب لوگ فارغ ہونے جارہے ہیں۔ ان کی جگہ ایسی قیادت لائی جارہی ہے جو تگڑی ہو کر چل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی سالمیت کے سامنے کوئی لیڈر نہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل برداشت نہیں ہو رہی: حنیف عباسی
اسد قیصر کا کردار
اسد قیصر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عمران خان کا انتہائی وفادار ساتھی ہیں، لیکن جب قومی اسمبلی توڑنے کی بات ہوئی تھی تو اسد قیصر نے کہا تھا کہ میرے اندر اتنی ہمت نہیں ہے۔ جس کے بعد قاسم سوری نے یہ قدم اٹھایا تھا اور وہ آج تک پاکستان سے باہر ہیں۔
آنے والے چیلنجز
ایثار رانا کے مطابق عمران خان غصے میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میرا پیغام تھا کہ مزاحمت جاری رکھو، حکومت کو ٹف ٹائم دو اور آپ لوگوں نے کیا ہے۔
اطلاعات آ رہی ہیں کہ عمران خان نے جیل میں سے ہدایات پہنچا دی ہیں،
اے ٹو زی سارے لیڈرز فارغ کر دینے ہیں پارٹی سے،
عمران خان جیل میں غصے میں ہیں لیڈرشپ پر، کہ یہ تحریک کو ٹھنڈا کر رہے ہیں اور تحریک چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں، ایثار رانا pic.twitter.com/SCzXydO2tE— Wahab Khan (@PkLeaderVoice) April 10, 2026








